top of page
  • Writer's picture24newspk

پاور پلے میں روہت شرما اور کے ایل راہول کا لاٹھی چارج! ویرات کوہلی خطرناک فارم میں واپس آگئے


24 نیوز پی کے: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ویرات کوہلی نے 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔


پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کے بعد دستیاب نہیں جبکہ بھارتی آل راؤنڈر روندر جدیجہ بھی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔قومی ٹیم نے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں پاردیک پانڈیا کی واپسی ہوئی جبکہ ریشب پنت، دیپک ہوڈا ور روی بشنوی کو شامل کیا گیا ہے۔حدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔


پاکستان کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔ بھارت کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوی، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔


7 views0 comments
bottom of page