top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری، آسٹریلوی کر کٹ ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہو گئی ہے ،دنیا کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا پاکستان پہنچ گئی ہے۔24 سال بعد آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے آئی ہے آخری دفعہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔


آسٹریلیا کی ٹیم دو روزہ بائیو سیکیور ببل میں رہے گی دو دن بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پریکٹس کر سکتی ہے۔دونن ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔سیریز کا آغاز 4 مارچ سے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ۔پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسراا ور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا دوسرا ون ڈے میچ 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے میچ 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ واحد ٹی 20 میچ بھی 5 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

50 views0 comments
bottom of page