top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستانی اوپننگ جوڑی نے کے ایل راہول اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا


لاہور (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 پلس رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ جوڑی نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی، اب تک 19 مرتبہ ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل تھا ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کی شاندار بولنگ کی وجہ سے 38 رنز سے شکست دے دی۔

30 views0 comments
bottom of page