• 24newspk

پاکستانی بیٹنگ کی انتہائی خراب پرفامنس! بابر اعظم اور محمد نواز کی اچھی کوشش باقی کوئی کچھ نہ کر سکا


24 نیوز پی کے:ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 110 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 14 رنز اور فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔


پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیا کی ہیں۔ پاکستان کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین۔ سری لنکا دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔


39 views0 comments