• 24newspk

پاکستانی سٹار فاسٹ بولر تیز بخار کے باعث ہسپتال منتقل


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فاسٹ بولر کو شدید بخار کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق نسیم شاہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی آج کے میچ میں شرکت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے مقامی ہسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

24Newspk: Pakistan cricket team's fast bowler Naseem Shah's health has suddenly worsened due to which he has been shifted to the hospital. The fast bowler has been shifted to the hospital due to severe fever. According to private TV "Geo News", Naseem Shah has been transferred to the hospital due to a sudden deterioration in his health, after which the possibility of his participation in today's match has ended. Sources say that the local hospital in Lahore. Various tests have also been conducted on Naseem Shah including dengue.

According to the report, Naseem Shah developed high fever due to chest infection and due to high fever, he was admitted to the hospital. Regarding Naseem Shah's condition or his transfer to the hospital, the Pakistan Cricket Board No official information has been provided yet, but the sources say that the possibility of Naseem Shah being given today's match has also ended.


85 views0 comments