• 24News pk

پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ پناہ محبت کرتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا


اسلام آباد۔5مارچ (24 نیوز پی کے):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ پناہ محبت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق کے علاوہ غیرملکی سفیر بھی موجود تھے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں اور غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پاکستانی عوام ان غیرملکی کھلاڑیوں کا احترام اور ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ان حالات میں ایک بہت خوش آئند اقدام ہے اور ہماری کوشش ہےکہ عوام کوصحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہدایات کے مطابق اور کرونا کی حفاظتی تدبیر کی وجہ سے عوام کو میچ دیکھنے اجازت نہیں دی گئی، لیکن ہمیں اس بات پر افسوس ہے حالانکہ ہمارے اوپر شائقین کھیل اور غیر ملکی مندوبین کا ایک بہت برا پریشر تھا، ایونٹ کے پہلے روز جاپان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو ہرا دیا، ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ نے کیا۔


پہلے میچ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے پاکستان کے عقیل خان کو 2-0 سے شکست دی، پہلے سیٹ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے 6-3 اور دوسرے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی، دوسرے میچ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کو 2-0 سے ہرا دیا۔میچ کے پہلے سیٹ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف 6-4 سے اور دوسرے سیٹ میں 7-6 سے شکست دے دی، (کل) ہفتہ کو سنگل کا پہلا میچ اعصام الحق اور یوسوکی وتانوکی اور دوسرا میچ عقیل خان اور کیچی اوچیدا کے مابین کھیلا جائے گا، میز ڈبلز کے پہلے میچ میں اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ شینتارو موچی زوکی اور یوسوکی وتانوکی مدقابل ہوں گے

11 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved