24newspk
’پاکستانی فاسٹ باؤلرز اپنی اصل عمر چھپاتے ہیں‘ محمد آصف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کھلاڑیوں کا اصل عمر چھپانے کا نیا پنڈورا باکس کھول ویا۔محمدآصف نے فاسٹ باؤلرز پر اپنی اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سے چھ اوورز کروانے کے بعد یہ فیلڈ میں کھڑےنہیں ہو پاتے۔
محمد آصف نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کے بارے میں بتایا کہ ان کی اصل عمر زیادہ ہے لیکن پیدائشی سرٹیفکیٹ پر عمر دیکھیں تو 18،17سال کے ہیں لیکن یہ 5 سے 6 اوورز کرانے کے بعد ان سے فیلڈ میں کھڑا ہوا نہیں جاتا ۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کے جسم میں اتنی لچک ہی نہیں کہ وہ 20 سے 25 اوورز کروا سکیں ۔
محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ باؤلرز تھوڑی دیر تھک جاتے ہیں ان کو پتا ہی نہیں کہ جسم کو کیسے موڑا جاتا ہے ان کا جسم تو تھوڑی دیر بعد جسم اکڑ جاتا ہے۔محمدآصف نے مزید کہا کہ پانچ سے چھ سال ہوگئے ہیں کہ کسی باؤلر نے میں 10 وکٹیں اڑائی ہوں ۔موجودہ باؤلرز میں کسی کو یہ ہنر ہے ہی نہیں کہ بلے بازوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے پر مجبور کریں ۔