top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستانی فین نے جب روہت شرما سے گلے لگنے کو کہا تو انہوں نے کیا کیا؟ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ایشیا کپ 2022 آج سے دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ،بھارت سمیت خطے کی دیگر کرکٹ ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں، گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریکٹس کے بعد پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کی۔


روہت شرما نے بیٹنگ پریکٹس کے بعد گراؤنڈ سے باہر جنگلے کے ساتھ کھڑے پاکستانی فینز سے ملاقات کی اور ہاتھ بھی ملایا۔ اس دوران پاکستانی فینز روہت شرما کی تصاویر بناتے رہے۔

اس موقع پر ایک فین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روہت سے کہا کہ جنگلے کے باہر سے مجھ سے گلے ملیں تو بھارتی کپتان پاکستانی فین سے بظاہر سینے سے سینا ملا کر گلے ملے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے دل کے ارمان پورے ہوگئے، میں روہت بھائی سے بہت پیار کرتا ہوں۔

بعد ازاں بھارتی کپتان کے واپس جانے کے بعد ایک اور فین نے کہا کہ میری روہت بھائی سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں۔واضح رہے کہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔





125 views0 comments
bottom of page