top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستانی نوجوان کرکٹر باؤلنگ کرتے ہوئے انتقال کرگیا


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستانی نوجوان کرکٹر باولنگ کراتے ہوئے انتقال کر گئے۔


تفصیلات کے مطابق کرااچی شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے نوجوان 25 سالہ حمزہ باولنگ کراتے نیچے گر گیا اور حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں نائٹ میچ کھیلتے وقت پیش آیا۔حمزہ کے دوست اور اہل خانہ فوری طور پر ان کو ہسپتال لے گئے لیکن ان کی موت پہلے چکی تھی اور ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔


کرکٹر کے چچا شکیل احمد کے مطابق ان کے بھتیجے کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کی جان گئی۔ دل کے عارضے کی ان کی فیملی ہسٹری ہے اور حمزہ بھی اسی کا شکار ہوا۔

24 views0 comments
bottom of page