top of page
  • Writer's picture24newspk

”پاکستانی ٹیم ایک خطرناک ٹیم ہے“ انگلش کپتان


لندن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب تین ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہوگی ،پاکستاان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھی پرفارمنس ہے اور رینکنگ میں بھی انگلینڈ سے آگے ہے اس لئے انگلینڈ کے کپتان مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم خبرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ماضی کی نسبت بہت پرفارمنس ہے ،انہوں نے کہا پاکستان ٹیم ایک خطرناک ٹیم ہے اور جیسن روئے کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انگلش کپتان نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں مشک وقت میں گزرنے کے باوجود کرکٹ کے لئے تیار کرنا آسان نہیں تھا ،مورگن نے بتایا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کو سیریز کی تیاریوں میں مدد ملی، نہوں کہا کہ ہم ذہنی طور پر اور جسمانی طور پر ایک بڑی ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد اب ٹی ٹونٹی سیریز بھی وئٹ واش کریں ۔؂

؂انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم کی صورت میں ایک بہترین بلے باز ہیں اور ہم نے بھی زبردست کمبینیشن بنایا ہے،پاکستان کے بعد اس سیزن کے آخر میں آسٹریلیا کے ماتھ مقابلہ ہوگا اس کے بعد ہماری نظریں اگلے سال پر ہونگکی جس میں ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔


38 views0 comments
bottom of page