24newspk
پاکستانی ٹیم نے وکٹ حاصل کرنے کے16 مواقع ضائع کیے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے پہلی اننگز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ،پاکستان کی طرف سے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کی کپتان بابر اعظم ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ عابد علی 56،محمدرضوان 53 اور فواد عالم 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش پہلی اننگز میں 87 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ،بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے بز ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچا تین بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا،اس دوران 16مواقع ایسے تھے کہ پاکستان وکٹ حاصل کرسکتا تھا مگر ایک کیچ ڈراپ ہوا، ایک بار کیچ ہوا تو نوبال ہوگئی،4بار قریبی فیلڈرز گیند قابو نہ کرسکے،2 ایل بی ڈبلیو ہوسکتے تھے،ایک رن آؤٹ کا یقینی موقع بھی ضائع ہوا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور کرایا، اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 25 اوورز کیے۔پاکستان کو ۱پاکستان کی طرف ساجد خان نے 8 وکٹیں حاصل کیں اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج پانچویں روز بنگلادیش اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ کر رہا ہے ۔آج ٹیسٹ میچ کا آخری دن ہے اگر پاکستان بنگلادیش ٹیم کو 213 رنز سے پہلے آؤ کر گیا تو پاکستان میچ جیت جائے گا اور اگر آج آؤٹ نہ کر سکا تو میچ ڈرا ہو جائے گا۔