24newspk
پاکستانی کرکٹر جسے انٹرنیشنل کرکٹ میں مشکلات آئیں تو شین وارن نے مدد کی، وقار یونس نے نام بتادیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) دنیائے کرکٹ کے عظیم کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گئے،ان کی وفات پر شائقین کرکٹ سوگوار ہوگئے۔شین وارن کی موت پر سابق کرکٹرز نے ان کو خراج تحسین پیش کیا ،ساقب کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس نے بھی شین وارن کے اچانک وفات پر افسوس کیا اور ان کا کہنا تھا کہ شین وارن دنیا ئے کرکٹ کے ایک عظیم کرکٹر تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا یا جائے گا۔
سابق کپتان نے بتایا کہ لیجنڈ شین وارن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو جب کیریئر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو انہون نے ان کی مدد کی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلنے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شین وارن کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق کرکٹر ز اور میڈیا کے لوگ بھی شامل تھے ۔وقار یونس نے کہا کہ شین وارن دنیا کے عظیم کرکٹر کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے انسان بھی تھے اور انہون نے یاسر شاہ کی اس وقت مدد کی جب اس کا کیرئر مشکلات کا شکار تھا۔ میچ کے دوران شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔