24newspk
پاکستانی کرکٹ کے کھلاڑیوں کے وہ ریکارڈ جو آج تک کوئی نہیں توڑ سکا،جانئیے

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہت سارے ریکارڈ بنائیں ہیں جن میں سے کچھ ٹوٹ گئے ہیں اور کچھ ایسے ریکارڈ ہیں جن کو کئی سال ہو گئے ہین ابھی تک وہ ریکارڈز قائم ہیں ۔آج ہم آپ کو ایسے کچھ کھلاڑیوں اور ان کے ریکارڈز کے بارے میں بتائیں گے جن کے کرکٹ میں ریکارڈ ز ابھی تک قائم ہیں ۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی وسیم اکرم پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر فاسٹ باؤلر ہیں اور ان کو سوئنگ کا سلطان بھی کہا جاتا ہے وسیم اکرم دنیا کے وہ واحد فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے 502 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں یہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔وہ پاکستان کے واحد کھلاڑی اور دنیا کے دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے 4 ہیٹ ٹرک کر رکھی ہیں ۔

شعیب اختر پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جنہوں نے دنیاکے بلے بازکو اپنی تیز رفتار باؤلنگ سےکلین بولڈ اور ایسے باؤنسر کیے کہ کئی کھلاڑی زخمی بھی ہوگئے۔شعیب اختر کے پاس ورلڈ ریکارڈ ہے کہ انہون نے کرکٹ میں دنیا کی سب سے تیز گیند پھینکی،اس گیند کی اسپیڈ 16.3 تھی جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔شعیب اختر نے کیریئر میں 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کی رکھی ہیں ۔ون ڈے کرکٹ میں شعیب اختر 163 میچ کھیل کر 247 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد یوسف پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر بلے باز ہیں انہوں نے پاکستان کے لئے 90 ٹیسٹ میچ اور 288 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں ۔محمد یوسف کے پاس ایک سال میں سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے جو ابھی تک نہیں کوئی کھلاڑی نہیں توڑ سکا۔انہوں نے 2006 میں 99.3 کی اوسط سے 1718 رنز بنائے ۔محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7530رنز بنائے اس میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔محمد یوسف نے ون ڈے میں 9720 رنز بنائے جس میں 15 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاست باؤلر ہیں وہ 92 ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔عاقب جاوید کے پاس کم عمر میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ ہے۔اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔1991 میں عاقب جاوید کے بارے مشہور تھا کہ وہ سچن ٹنڈولکرکو آسانی سے آؤٹ کر سکتے ہیں اور انہوں نے ٹبڈولکر کو متعدد بار آؤٹ بھی کیا۔عاقب جاوید نے پاکستان کے لئے 22 ٹیسٹ میچ اور 163 ون ڈے میچ کھیلے ۔عاقب جاوید نے ٹیسٹ میں54 وکٹیں اور ون ڈے 183 وکٹیں حاصل کیں ۔

شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی ہیں ۔شاہد آفریدی کو دنیا میں بوم بوم کے نام سے بھی جاتی ہے۔وہ اپنی ؓیٹنگ کی اور باؤلنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں ان کو شہرت بیٹنگ میں لمبے لمبے چھکے مارنے کی وجہ سے ملی ۔شاہد آفریدی نے کئی ریکارڈ بنائے جن میں سے کچھ ٹوٹ گئے اور کچھ ابھی ک نہیں ٹوٹے۔شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارے جن کی تعداد 360 ہے جو آج تک ریکارڈ ہے اس کے علاوہ شاہد آفریدی کے پاس سب سے لمبا چھکا مارنے کا ریکارڈ ہے اس چھکے کی لمبائی 158 میٹر تھی وہ چھکا انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف مارا تھا۔