• 24newspk

پاکستان آئندہ 12ماہ مسلسل بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے گا پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آئندہ 12 ماہ کی مصروفیات پر مشتمل مکمل بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔اس دوران قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے جائیں گے۔اس عرصہ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی۔ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں ان دو ایونٹس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ 12 ماہ میں انگلینڈ کے خلاف 7 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل 2023 میں دورۂ پاکستان میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل سمیت 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔

قومی خواتین کرکٹ کا شیڈول قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی آئندہ 12 ماہ میں چیلنجنگ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی، ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ بھی شامل ہے۔سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا، مہمان ٹیم کے اس دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز کا شیڈول پاکستان شاہینز کی بھی 19ویں ایشین گیمز میں شرکت یقینی ہے، تاہم پی سی بی پاکستان شاہینز کے لیے مزید کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز (مئی 2022 تا اپریل 2023، مقررہ تاریخوں/ مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)24 مئی تا 5 جون: سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ کراچی (3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی)5 تا 12 جون: ویسٹ انڈیز مینز کرکٹ ٹیم کا دورۂ راولپنڈی (3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)جولائی تا اگست: پاکستان مینز ٹیم کا دورۂ سری لنکا (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)12 تا 24 جولائی: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیلفاسٹ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت (4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)25 جولائی تا 8 اگست: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت (7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)

اگست: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیدر لینڈز (تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز)یکم تا 17 ستمبر: اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی (5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)10 تا 25 ستمبر: پاکستان ویمنز اور پاکستان شاہینز کا 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین کے شہر گانگزو کا دورہ۔ستمبر تا اکتوبر: انگلینڈ مینز ٹیم کا دورۂ پاکستان (7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)15 اکتوبر تا 15 نومبر: آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ30 اکتوبر تا 19 نومبر: آئرلینڈ ویمنز کا دورۂ لاہور/ کراچی (3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)

نومبر تا دسمبر: انگلینڈ مینز ٹیم کا دورۂ پاکستان (3 ٹیسٹ میچز)نومبر تا دسمبر: اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ( 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)دسمبر تا جنوری: نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورۂ پاکستان (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)4 جنوری تا یکم فروری: پاکستان ویمنز ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا (3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)جنوری: ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)جنوری تا فروری: آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا 2 تا 26 فروری: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقااپریل تا مئی: نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورۂ پاکستان ( 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز)

29 views0 comments