24newspk
پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا؟ شعیب اختر نے شائقین کی بے صبری میں اضافہ کر دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین باؤلر اسپیڈ ماسٹر شعیب اختر نے پاکستان کا دورہ انگلینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا،
تفصیلات کے مطابق اسپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں شائقین کو سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیوں کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور بولنگ اٹیک بہت بہترین ہے۔ قومی ٹیم انگلینڈ کو ان کی ہوم گراؤنڈ پر ٹف ٹائم دے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہو چکا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
قومی ٹیم میں 11 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں
عابد علی ،شان مسعود،بابر اعظم،اظہر علی،اسد شفیق،محمد رضوان،شاداب خان،یاسر شاہ،شاہین شاہ آفریدی،محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ عابد علی ،وکٹ کیپر محمد رضوان،فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ یہ چار کھلاڑی پہلی دفعہ انگلینڈ کی سر زمین پر ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔