top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا،ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا جا سکتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچ کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا،ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے.محمد عامر نے دوسرے ٹی 20 میچ میں دو اوورز میں25 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لی ،ماہرین کرکٹ بھی وہاب ریاض کو شامل کرنے کا کہہ رہے ہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن یہ ابھی حتمی نہیں کہ وہاب ریاض کو ٹیم شامل کیا جائے گا یا نہیں ۔


محمد عامر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان کو بڑے بڑے میچ جتوائے ہیں ان کی جگہ وہاب کو شامل کیا جائے گا اور کسی اور کھلاڑی کی جگہ یہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا دونوں کھلاڑیوں کا وسیع تجربہ ہے اب فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی کون سا کھلاڑی کھیلا گا۔


اب پچھلے میچ پر نظر ڈالیں تو شاداب خان اور حارث رؤف کے علاوہ کوئی باؤلر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوا۔شاداب خان نے 3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔195 رنز کو بچانے میں پاکستانی باؤلرز ناکام رہے۔باؤلرز پر شائقین نے شدید تنقید کی۔

83 views0 comments
bottom of page