24newspk
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ،بارش نے پاکستان کی لاج رکھ لی

ساؤتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا ،انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی۔
پاکستان نے پہلی انگگز کا آغاز کیا تو شروع میں پاکستان کی وکٹیں گر گئی پہلی وکٹ 6 رنز پر شان مسعود کی تھی اس کے بعد 16 رنز پر دوسری وکٹ عابد علی تیسری وکٹ 24 پر بابر اعظم کی وکٹ گر گئی چوتھی وکٹ 40 رنز پراسد شفیق کی تھی ۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں اور پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی طرف سے جیم اینڈرسننے 5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان فالو آن سے نہیں بچ سکا تھا اس لئے دوبارہ ان کو بیٹنگ کرنا پڑی پاکستان نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کا اسکور پورا کر کے پھر ٹارگٹ دینا تھا ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 187 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑٰی آؤٹ ہوئے تھے پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 63 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھلا ہو بارش کا جس نے پاکستان کی لاج رکھ لی اور میچ بار رکنے کی وجہ سے کھیل کا وقت بھی پورا ہو گیا اور میچ ڈرا ہو گیا۔اب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔