24newspk
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل ختم...پاکستان کے لئےمشکلات بڑھ گئی

ساؤتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے. تیسرے روز کے اختتام پاکستانی ٹیم کے آل آؤٹ پر ہوا ہمیشہ کی طرح پاکستان بڑے اسکور کے تعقب میں پریشر میں آگئی اور پوری ٹیم ہی آؤٹ ہو گئی.
انگلینڈ نے اپنی اننگز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی. پاکستان اتنا بڑا اسکور دیکھ کر ہی پہلے سے ہی پریشر میں آگیا اور دوسرے روز کے اختتام تک ہی اپنی 4 وکٹیں گنوا چکا تھا. تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہا وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں اور پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی.
پاکستان کی طرف سے کپتان اظہر علی نے شاندار اننگز کھیل اور 141 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کا کسی بلے باز نے ساتھ نہیں دیا کہ ٹیم کے لئے بڑا اسکور بنا سکے. پاکستان کی طرف سے اظہر علی کے علاوہ وکٹ کیپر محمد رضوان 53 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے. فواد عالم 21،یاسر شاہ 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے.
انگلینڈ کی طرف جمی اینڈرسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. ابھی دو دن کا کھیل رہتا ہے ۔پاکستان پوری کوشش کرے گا کہ میچ میں واپسی ہو اور انگلینڈ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گا ۔کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔