top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

Updated: Aug 21, 2020


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلے گا،اس لے لئے قومی ٹیم کپتان اظہر علی کی قیادت میں گراؤنڈ میں اترے گی۔پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں کپتان اظہر علی ،بابر اعظم نائب کپتان،عابد علی ،اسد شفیق،فواد عالم،امام الحق ،کاشف بھٹی،محمد عباس ،محمد رضوان ،نسیم شاہ،شاداب خان،یاسر شاہ،شاہین شاہ آفریدی،سرفراز احمد شامل ہیں ۔


تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا جو آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بارش کی نظر ہونے وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا ۔پاکستان کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ سیریز برابر کرے ڈرا ہونے کہ صورت میں بھی انگلینڈ یہ سیریز جیت جائے گا۔


96 views0 comments
bottom of page