24newspk
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم،انگلینڈنے رنز کا پہاڑ بنا دیا

ساؤتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 12 رنز پر آر جے برم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے تھے یہ پاکستان کے لئے بریک تھرو تھا ۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ 73 رنز پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سبلی تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے سبلی نے 22 رنز بنائے اس کے بعد انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی 114 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو ئے ۔وہ کھلاڑی کپتان جوئے روٹ تھے پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 29 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گری آؤٹ ہونے والے بلے باز اوجے پوپ تھے* جو یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔اس کے آنے والے بیٹسمین بٹلر نے کریز پر موجود بلے باز زیک کراولے کا ساتھ دیا۔انگلینڈ کی طرف سے زیک کراولے نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ابھی ناٹ آؤٹ ہیں دوسری طرف بٹلر 87 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔پہلے روز کا کھیل انگلینڈ کے نام رہا انہوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کے لئے ایک اچھا اسکور کیا۔