• 24newspk

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم،پاکستان کی میچ بچانے کی کوشش


ساؤتھمپٹن(کرکٹ نیوزپی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہاڑ جیسا اسکور583 بنا کر اپنی انگگز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کر دی ۔

پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ان کی وکٹیں گرنے لگیں،اور پوری ٹیم 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ،اظہر علی 141 رنز سے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان فالو آن سے نہیں بچ سکا جس کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کررہا ہے ۔پاکستان پہلے انگلینڈ کا اسکور پورا کرے گا اور اس کے بعد ٹارگٹ دے گا جو مشکل نظر آرہا ہے۔پاکسستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز سے تھوڑا سا اچھا آغاز کیا لیکن شان مسعود 18 رنز بنا کر مجموعی اسکور 49 پر آؤٹ ہو گئے،اس کے کپتان اظہر علی عابد علی کا ساتھ دینے آئے تھوڑی سی شراکت کے بعد عابد علی بھی 41 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری۔

پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 100 بنالیے ہیں ۔آج میچ کا آخری دن ہے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔پاکستان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ آج کا دن احتیاط سے کھیل کر بیٹنگ کریں تاکہ میچ ڈرا کی طرف جائے ورنہ دوسری صورت میں پاکستان کو شکست کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔انگلینڈ سیریز پہلے ہی 0-1 سے جیت چکا ہے پاکستان کے پاس موقع تھا کہ آخری میچ جیت کر سیریز برابر کریں لیکن اب مشکل نظر آرہا ہے۔

54 views0 comments