top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے سیریز کا پہلا میچ آج 28 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جس میں سے انگلینڈ نے 10 اور پاکستان نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ وننگ ریشو دیکھیں تو انگلینڈ کیا پلڑا بھاری ہے لیکن پاکستان کی حالیہ ٹی 20 پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

پاکستان حالی میں ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی رہا ہے میچز نہ ہونے کہ وجہ سے رینکنگ میں وہ اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے لیکن پھر بھی پاکستان انگلینڈ کو ٹف ٹائیم دینے کی صلاھیت رکھتا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور انگلینڈ کی مورگن قیادت کر رہے ہیں ،بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پر موجود ہیں جس کا پریشر یقینی طور پر انگلینڈ کی ٹیم پر ہوگا۔پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سینیئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں جن کا وسیع تجربہ ہے ۔

81 views0 comments
bottom of page