24newspk
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں پر محمد حفیظ کی تنقید

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنائے اور اننگ ڈکلیئر کر دی ۔پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور امام الحق نے سنچریاں اسکور کیں۔اظہر علی 187 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 157 رنزب بنا کر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 44،بابر اعظم 36 آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو کھیلنے پر تنقید کی ہے انہوں نے ٹوئٹ میں " سست اور مردہ پچ بنانے پر تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر اس تاریخی ٹیسٹ میچ میں جیتنے کے ارادے سے کھیل نظر نہیں آرہا ۔ایک ٹیم کو اس ٹیسٹ میچ میں نتیجہ دینے کے لئے بہت خراب کھیلنا ہوگا۔ نتیجہ پر مبنی کرکٹ ہی ٹیسٹ ا کرکٹ کا مستقبل ہے نا کہ میچ ڈرا ہونا۔"
