top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلا ن


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان دورہ بنگلادیش پر ہے جہاں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ٹیسٹ سیریز کے لئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے،قومی ٹیم کی قیادت بابر اؑظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی،اظہر علی،فواد عالم ،امام الحق،کامران غلام،سعود شکیل،محمد رضوان،سرفراز احمد،فہیم اشرف ،محمد نواز،بلال آصف ،حسن علی،محمد عباس ،نسیم شاہ، نعمان علی ،ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔


دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو میچ کھیلا جائے گا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 26 نومبر سے شروع ہوگی۔پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔


76 views0 comments
bottom of page