24newspk
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا ،پہلے میچ کے لئے ٹیم کا اعلان ہو گیا

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان اور بن گلادیش کے درمیان تین ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، پہلے ٹی 20 میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان نائب کپتان،محمد رضوان وکٹ کیپر،حیدر علی ،فخر زمان،شعیب ملک ،خوشدل شاہ،محمد نواز،حسن علی ، محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
