top of page
  • Writer's picture24newspk

’پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی‘ وزیر اعظم عمران خان

Updated: Aug 19, 2020



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کافی عرصے سے نہیں ہو رہی پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف آئی سی سی کے ایونٹ میں مقابلہ ہوتا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوگی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر عظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی ۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، سابق کپتان نے کہا کہ ان کا 1979 میں بھارت کا پہلا دورہ تھا اور وہ دور تھا دونوں ملک آپس میں قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے،اس وقت اسٹیڈیم کا ماحول بڑا دلچسپ تھا۔


وزیر اعظم عمران خان نے بتا یا کہ وہ دوسری مرتبہ 1987 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات ٹھیک نہیں تھے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی ،میں نے اس وقت اسٹیڈیم کا جو ماحول دیکھا ویسا ماحول میں نے پہلے کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھا. ہمیں اپنے کھلاڑی جو باونڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے ان کو مجبوراً ہیلمٹ پہننے کا کہنا پڑا.

لوگ گراؤنڈ میں اشیاء پھینک رہے تھے اور ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر پھینک رہے تھے اور گراؤنڈ میں چیزیں برسا رہے تھے. اس حکومت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہوتے نہیں دیکھ رہا اور گراؤنڈ میں کیا ماحول ہوگا اس کا اندازہ کر سکتا ہوں.


بھارتی ٹیم جب 2005 میں پاکستان آئی تو پاکستان میں ان کو خوب داد ملی اور گراؤنڈ میں انکو خوشگوار ماحول ملا، بھارت وہ سیریز جیت گیا تھا ان کی مہمان نوازی کی گئی گراؤنڈ میں پر سکون ماحول تھا.

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے اتنا لطف اندوز نہیں ہوتے. لیکن جب کھلاڑیوں کو نئے انداز سے شاٹس مارت دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں یہ شاٹس میں نے کیوں نہیں ایجاد کیے،مصروفیت کی وجہ سے اتنا وقت نہیں ملتا کہ پورا میچ دیکھوں لیکن جب بھی وقت ملتا ہے تو میچ کے آخری پانچ اوور کا کھیل دیکھتا ہوں جو فیصلہ کن ہوتا ہے.

48 views0 comments
bottom of page