top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ،پاکستان کے لئے مشکلات بڑھ گئی


راولپنڈی ( کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا ر ہا ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 370 رنز کا حدف دیا ہے۔آج چوتھے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے ان کے علاوہ ابھی تک کوئی باؤلر وکٹ لینے میں کامیا ب نہیں ہوا۔


پاکستان نے دوسری اننگز میں 298 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے مشکل حالات میں شاندار اننگز کھیلی اور سنچری اسکو ر کی انہوں نے 115 رنز بنائے ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ نعمان علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان کا ساتھ دیا ۔اظہر علی 33،فہیم اشرف 29،یاسر شاہ 23،عابد علی 13،فواد عالم 12 اور بابر اعظم 8 رنز بنا سکے۔


پاکستان کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں اگر دونوں کھلاڑی بڑی پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل بھی سکتا ہے۔کل میچ کا آخری دن ہے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 243 رنز درکار ہیں اور پاکستان کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے ۔جنوبی افریقہ میچ جیتنے کی صورت میں سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو جائے گا جبکہ پاکستان میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان سیریز کلین سوئیپ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔


37 views0 comments
bottom of page