• 24News pk

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

Updated: Feb 3


راولپنڈی۔2فروری (24 نیوز پی کے):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔پاکستان سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا جبکہ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ سیریز کو برابر کرنے کے لئے پورا زور لگائے گا۔

میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

29 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved