24newspk
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ جاری، دیکھیں

اسلام آباد :کرکٹ نیوز پی کے:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شامل امام الحق ،عابد علی،حیدر علی ،محمد رضوان،افتخار احمد،فہیم اشرف،عماد وسیم ،شاہین شاہ آفریدی ،محمد موسیٰ اور حارث رؤف شامل ہیں ۔ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا ہے۔