24newspk
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلاٹیسٹ آج سے شروع ہو گا

ہرارے (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بعد اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ 12:30 بجے دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گیں۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہرارے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میں بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے خوب پسینہ بہایا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قمی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج 29 اپریل سے 3 مئی تک ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 مئی سے 11 مئی تک ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ11 رنز سے جیتا تھا،دوسرا ٹی 20 میچ زمبابوے نے 19 رنز سے جیتا تھا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ پاکستان نے میزبان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔