24newspk
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جا رہا ہے،کون کون سے کھلاڑی کھیل رہے ہیں ؟

اسلام آباد (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،حیدر علی،فخر زمان،محمد رضوان،خوشدل شاہ ،فہیم اشرف،وہاب ریاض،عثمان قادر،حارث رؤف،اور محمد حسنین شامل ہیں۔
عثمان قادر کو شاداب خان کی جگہ موقع دیا گیا ہے شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل پائے ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی آج کا میچ نہیں کھیلایا گیا ان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی کھیلی گئی جو پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔مہمان ٹیم نے آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی تھی۔