24newspk
پاکستان سے نیوزی لینڈ کا پاکستان میں اٹھارہ سال بعد ٹاکرا، پہ میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانئیے

راولپنڈی (24نیوز پی کے)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور دن 2:30بجے شروع ہوگا۔تینوں ون ڈے میچر راولپنڈی جبکہ پانچ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تین سپن باؤلر کھلانے کا عندیہ دیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 107 ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 55 جیتے اور 48 میں شکست کا سامنا ہوا جبکہ 3 میچ برابر ہوئے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔پاکستان اور نیوزی کے درمیان 20 میچ پاکستان میں کھیلے گئے جن میں سے 17 میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی اور تین میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان نیوزی لینڈ میں 49 میچ کھیلے گئے جن میں نیوزی لینڈ نے 31 میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے 15 میچ جیتے ۔ موجودہ ٹیم میں پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم 415 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم 238 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں ۔باؤلنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی 12 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے 20 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔