top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ،شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان آئی ہوئی ہے دورہ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جانے ہیں ،ٹی 20 سیریز پاکستان نے 0-3 سے اپنے نام کر لی ہے ا ب ون ڈے سیریز کھیلی جانی تھی کہ مہمان ٹیم کے 8 افراد جن میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ ہو گئی ہے اب ون ڈے سیریز جون 2022 میں کھیلی جائے گی۔


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچ کراچی میں کھیلے گئے جہاں تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا،پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنزسے شکست دی تھی ،دوسرے ٹی 20 میچ میں 9 رنز سے جبکہ تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی

32 views0 comments
bottom of page