24newspk
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے قائدین بابر اعظم اور نکولس پوران نے ملتان سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرم سہی لیکن کھیلنے کا جنون حاوی ہے ۔سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کو کم تر نہیں سمجھتی انہوں نے 16برسوں کے بعد ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دوبارہ آغاز خوش آئند قرار دیا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں فیورٹ ہیں ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں ہی پرفارم کرنا پڑے گا۔سیریز سے قبل ملتان میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کا کرائوڈ سپورٹنگ ہے مجھے دو سال قبل پی ایس ایل کے ملتان والے میچز یاد ہیں ۔ جون کے انتہائی سخت موسم میں سیریز کے انعقاد بارے بابر اعظم نے کہا کہ شکر ہے کہ ہوا چلنے لگی ہے ویسے بھی موسم جیسا بھی میچ شروع ہونے کے گھنٹہ بھر میں کھلاڑی ماحول اور موسم سے ایڈجسٹ ہو ہی جاتا ہے انہوں نے سٹیٹ گیسٹ لیول کی سکیورٹی کو بھی سراہا سیریز یقیناً اہم ہے ویسٹ انڈیز کو کمزور نہیں۔
سمجھتے ۔تمام شعبوں میں پرفارم کرکے ہی کامیابی مل سکے گی ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھلیں گے, پاکستان میں سیکورٹی کا معیار بہت اچھا ہے, یہاں پر ہم خود کو بالکل محفوظ محسوس کررہےہیں,گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے,ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے کوشش ہے اچھی کرکٹ کھلیں,پاکستانی لائن اپ بہترین باؤلنگ ہے ۔ہمارا اصلی ہدف پاکستانی کپتان بابر اعظم ہیں ۔بابر اعظم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی فارم میں ہے اور دونوں ٹیموں نے ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی۔
آج دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔
Pakistan and West Indies cricket team leaders Babar Azam and Nicholas Pooran unveiled the trophy at Multan Stadium and while addressing a press conference said that the weather is hot but passion to play prevails. Security arrangements are excellent. He welcomed the resumption of international cricket in Multan after 16 years.
Pakistan captain Babar Azam said that both the teams are favorites for the three-match series against West Indies. We have to perform in all three fields of the game. Addressing a press conference at Multan Media Center before the series, he added: Multan has crowd support. I remember the PSL matches in Multan two years ago. Regarding the holding of the series in the extremely harsh weather of June, Babar Azam said that thankfully the wind has started blowing. Appreciating the security, the series is certainly important, not weakening the West Indies.
"We enjoy playing in Pakistan," said West Indies captain Nicholas Pooran. The weather is definitely hot but we will play good cricket, the quality of security in Pakistan is very good, here we are feeling very safe, hot weather is a challenge for us but we will deal with these conditions better, our team The best combination is to try to play good cricket, Pakistani lineup is the best bowling. Our main target is Pakistani captain Babar Azam. Babar Azam said in his response that every player of our team is in form I also practiced.
The first ODI between the two teams will be played today. The match will start at 4 pm Pakistan time.