24newspk
پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا، پاکستان نے 51 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈٖی(24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،پاکستان نے پہلی اننگز476 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی ،پاکستان کی طرف سےاظہر علی 185اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ 97،مارنس 90 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا،پاکستان کی طرف سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے سنچریاں اسکور کیں۔پہلا ٹیسٹ میچ تو ڈرا ہو گیا لیکن پاکستان نے 51 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں 100 کی اووپننگ پارٹنر شپ بنا کر انگلینڈ کا 51 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ،پاکستان کی طرف سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔
آخری دفعہ 1971 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں 100 کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔انگلینڈ کے اوپنرز جیف بائیکاٹ اور جان ایڈریچ نے ایڈیلیڈ مین یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔اما م الحق کو دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔