• 24Newspk

پاکستان باﺅلنگ اٹیک سے کچھ سیکھو تمیم اقبال نے ایسا کیوں کہا؟ جانئیے



ڈھاکہ (24 نیوز پی کے) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان باؤلنگ اٹیک سے کچھ سیکھو، اپنی ٹیم کو پاکستانی باﺅلنگ اٹیک سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان رمیز راجہ کے ساتھ انٹرویو میں تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ان کو پاکستان ٹیم سے سیکھنا چاہیے کیوں کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے بہترین باؤلرز تیار کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایک جیسی پچز پر کھیلتی ہیں دونوں کا ڈومیسٹک میچز میں دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک جیسی پچز پر کھیلتی ہیں۔


تمیم اقبال نے کہا کہ اگر ہم بھی پاکستان کی طرح پلاننگ کریں اور جس راستے پر چل رہے ہیں ہم بھی اسی راستے پر چلیں تو بنگلادیش ٹیم کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اس سے ہم بھی پاکستان کی طرح اچھے باؤلر تیار کر سکتے ہیں خاص طعر فاسٹ باؤلرز۔


تمیم اقبال نے پالستانی اسپنر سعید اجمل کی تعرہف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ عروج پر تھے ان کو کھیلنا بہت مشکل تھا اور آپ کو ان کی گیند کی سمجھ ہی نہیں آتی تھی ۔


33 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube