• 24newspk

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز: بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار


24 نیوز پی کے: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ایک اور اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔ ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 87 ویں میچ میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے جس کے بعد ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے تھے۔

ویرات کوہلی نے 87 ویں میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے اور اس وقت ان کی تینوں فارمیٹس میں اوسط 50 سے زیادہ تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے 84 میچز کا سکور 2939 رنز ہے، اگر بابراعظم انگلینڈ کے خلاف لاہور کے 2 میچز میں 61 رنز بنانے میں کامیاب رہے تو وہ کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے کم میچز (یعنی 85 میچز ) میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔

تاہم اگر بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے میچ میں 61 رنز بنانے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام بھی رہے تو بھی اگلے میچ میں بھی قومی کپتان یہ رنز اسکور کرکے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین سکتے ہیں۔


24 Newspk: National team captain Babar Azam came close to snatching another major honor from Indian player Virat Kohli. Virat Kohli completed 3000 T20I runs in the 87th match of his T20I career after which Virat Kohli became the first batsman to score 3000 runs in T20I.


Virat Kohli scored 3001 runs in 87 matches at an average of 50.86 and at that time he averaged more than 50 in all three formats. The score of 84 matches of national team captain Babar Azam is 2939 runs. If Babar Azam is able to score 61 runs in 2 matches in Lahore against England, he will surpass all the batsmen of the cricket world, including Kohli, in T20 career. He will become the first batsman to score 3000 runs in less than 85 matches.

However, even if Babar Azam fails to complete the target of scoring 61 runs in the first match against England in Lahore, the national captain can score these runs in the next match as well and steal the record from Virat Kohli.

47 views0 comments