24newspk
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

جمیکا(24 نیوز پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمیکا میں کھیلا جا رہا ہے،ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر بلے باز عمران بٹ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس وقت ٹیم کا اسکور 21 رنز تھا اس کے بعد عابد علی بھی 9 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے۔ اظہر علی اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن 68 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی اور بابر اعظم دونوں کھلاڑی آؤ ٹ ہو گئے،دونوں کھلاڑیو ں کے آؤٹ ہونے بعد محمد رضوان اور فواد عالم نے اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی اور ٹیم کا اسکور 101 تک لے گئے امید تھی کہ دونوں کھلاڑی اچھی پارٹنرشپ قائم کریں گے لیکں محمد رضوان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
فواد عالم اور فہیم اشرف نے ٹیم کو تھوڑا سا سہارا دیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 186 رنز تک اسکور پہنچایا لیکن اس کے بعد کھلاڑی کریز پر نہیں رک سکے اور پوری ٹیم 217 رنز بنا سکی۔پاکستان کی طرف سے فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 44 ،بابر اعظم 30 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں 2 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں دونوں وکٹیں محمد عباس نے لی ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، اظہر علی،عابد علی،عمران بٹ، فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،یاسر شاہ , محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھ ویٹ، پاول، بونر، روسٹن چیز،مائر ، بلیک ووڈ، ڈی سلوا، کیمار روچ، سیلز اور واری کین شامل ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے۔