24newspk
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

جمیکا(24 نیوز پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔پاکستان کی طرف سے فواد عالم 56 ،فہیم اشرف 44 اور کپتان بابر اعظم 30 رنز بنا سکے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں 253 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ان کے کپتان بریتھویٹ نے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور حسن علی نے ان کو رن آؤٹ کیا ان کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 ،محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز کی طرح شروع میں وکٹیں گر گئی ، اور عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں اور پوری ٹیم صرف 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 55 ،عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔ویسٹ انڈیز کی طر ف سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 168 رنز کا حدف ملا جو دیکھنے میں لگ رہا تھا کہ بہت آسانی سے ویسٹ انڈیز کر لے گا لیکن پاکستانی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کو آخری بال تک میچ آسانی جیتنے نہیں دیا اور ان کے ۹ کھلاڑی آؤٹ کر دیے ،پاکستانی باؤلرز نے جان لگا کر باؤلنگ کی اور میچ کو سنسنی خیز بنا دیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان میچ جیت سکتا ہے لیکن میچ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور آخر کار ویسٹ انڈیز میچ ایک وکٹ سے جیت گیا۔ پاکستان کی طرف کئؤ کیچز ڈراپ بھی ہوئے اور کئی ناممکن کیچ بھی پکڑے گئے۔ پاکستان