top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان بھارت سے ورلڈ کپ میں کیوں ہارتا رہا ہے؟ صہیب مقصود نے بڑی وجہ بتا دی


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کا خیال ہے کہ مین ان گرین ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت سے میچز زیادہ پرجوش ہونے اور دباؤ کی وجہ سے ہارتے ہیں۔

پاکستان نے 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹٰ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 13 میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔35 سالہ کھلاڑی نے مقامی میڈیا کو بتایا، “ورلڈ کپ کے میچوں میں گرین شرٹس کی بھارت کے خلاف مسلسل شکست کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت زیادہ پرجوش ہو گئی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا، “تاہم، ماضی قریب میں، ہماری ٹیم نے پاک بھارت میچوں کو معمول کے مطابق برتا ہے اور اس سے ہماری کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔”صہیب مقصود انجری کی وجہ سے آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اب بھی واپسی کر سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں کے پیشہ ورانہ کیریئر میں دو بین الاقوامی میچز میری صلاحیتوں کو درست ثابت نہیں کرتے۔ مجھے انجری کی وجہ سے متعدد بار قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ میں نے کئی بار واپسی کی اور اب بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے بے چین ہوں۔ واضح رہے کہ صہیب مقصود پاکستان کی جانب سے 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں باغ اسٹالینز کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔




Web Desk (24News PK) National cricket team's middle order batsman Sohaib Maqsood believes that men in green lose matches against traditional rivals India in the World Cup due to over-excitement and pressure.


Pakistan has won only one out of 13 matches against India in the 50-over and T20 World Cups. The 35-year-old player told local media, "The reason for the green shirts' continuous defeat against India in the World Cup matches is that The Pakistani team was very excited."

"However, in the recent past, our team has treated India-Pakistan matches as normal and that has improved our performance as well," he added. could not represent and he is confident that he can still make a comeback.


He said that two international matches in two decades of professional career do not justify my abilities. I was dropped from the national team several times due to injuries. I have returned many times and am still eager to represent Pakistan.

It should be noted that Sohaib Maqsood has played 29 ODIs and 26 T20Is for Pakistan. He will be in action for the Bagh Stallions in the second edition of the Kashmir Premier League.

67 views0 comments
bottom of page