24newspk
پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟رمیز راجہ کے بیان پر بھارت میں شدید غصہ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت نے شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی "ایک ہاتھ دو ایک ہاتھ لو" کی پالیسی نے بھارت کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بیان بھارتی وزیر کھیل کیلئے برداشت کرنا مشکل ہو گیا اور انہوں نے رد عمل جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی ملک انڈیا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں، بھارت کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے انڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا۔ رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟
Web Desk (24Newspk) India has threatened not to participate in the Asia Cup to be held in Pakistan next year, on which Pakistan Cricket Board Chairman Ramiz Raja also threatened not to participate in the World Cup to be held in India. PCB Chairman Ramiz Raja's "one hand two one hand take" policy has turned the tide on India's plans and the statement regarding participation in the World Cup became difficult for the Indian Sports Minister to bear and he reacted. has been released.
According to a private TV channel, Indian Sports Minister Anurag Thakur said that no country can ignore India, wait for the right time, India is a great power in the world of sports, so India cannot be ignored. Let us tell you that Pakistan Cricket Board Chairman Ramiz Raja has announced that he will not go to India if India does not come for the Asia Cup and said that if India does not come, then Pakistan will not go to India for the World Cup. Rameez Raja also says that if Pakistan will not play in India, then who will watch the World Cup?