top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان جیسی کوئی ٹیم نہیں، کبھی ایسا لگتا ہے کہ ایک گاؤں کی ٹیم ہے، اور اگلے ہفتے ہی ۔۔مائیکل وان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کی تعریف کرنا شروع کردیں یہ وہی لوگ ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا واقعی کوئی بھروسہ نہیں ہے ، ابھی چند دن پہلے کی بات ہے ، انگلینڈ کی بی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائیٹ واش ہو گئی، جبکہ بڑے بڑے صحافی ، کرکٹ ایکسپرٹ یہ اندازہ لگا کر بیٹھے تھے ، کہ پاکستان انگلینڈ کو وائیٹ واش کر دے گا۔مگر سیریز کے دوران پاکستان ایک انٹرنیشنل لیول کی نہیں ، ایک گلی محلے کی ٹیم دیکھائی دے رہی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر ایک ٹوئیٹ کیا ، جس میں انہوں نے کافی حیرانگی کا اظہار کیا ، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھل کر تعریفیں بھی کیں۔اس ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا ، میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کوئی بھروسہ نہیں ، کسی لمحے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ایک گاؤں کی ٹیم ہے، اور اگلے ہفتے ہی ،یہ ثابت کر دیتے ہیں ، یہ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھتے ہوئے بہت پیار آتا ہے۔


416 views0 comments
bottom of page