• 24News pk

پاکستان خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے


اسلام آباد۔5جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):پاکستان نے مشرق وسطی میں سعودی عرب اور قطر کے مابین تعلقات میں اہم مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضاٸ اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے گذشتہ چار سال سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے مابین اختلافات ختم کروانے کے لیے ادا کردہ مثبت کردار کوسراہتا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں اور جی سی سی ممالک کے باہمی تعاون کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج العلاء میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی ترجمان نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد مزید بڑھے گا۔پاکستان خلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔


8 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved