• 24newspk

پاکستان ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کی ریلوے میٹیریل چوروں کے خلاف کاروائی


لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستان ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کی ریلوے میٹیریل چوروں کے خلاف کاروائی

2 مختلف واقعات میں ریلوے مٹیریل چور اور چوری شدہ مال خریدنے والا کباڑیا گرفتار، چوری شدہ مال برآمد۔ملزم امجد یوسف ریلوے سٹیشن یارڈ مغلپورہ لاہور سے ریلوے مٹیریل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ دوسری طرف چوری شدہ ریلوے مٹیریل خریدنے والا حسن حفیظ نامی کباڑیا گرفتار کر لیا گیا


ملزمان کو ایس ایچ او محمد اکرم اور سب انسپکٹر محمد شہزاد نے خفیہ اطلاع ملنے پر طویل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ریلوے مٹیریل برآمد ہوا۔ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ لاہور میں مقدمات درج کر لیۓ گئے۔پاکستان ریلویز پولیس ریلوے مٹیریل چوروں کیخلاف متحرک ہے۔ ایس پی ریلویز لاہور وزیر علی

1 view0 comments