• 24newspk

پاکستان سری لنکا سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ طویل دورانیے کے کھیل میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔


قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ،18 رکنی اسکواڈ میں 4 فاسٹ باؤلرز،3 اوپنرز،4 مڈل آرڈر بیٹسمین ، 2 اسپنرز،2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔قومی اسکواڈ میں یاسر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے او ر ان کے علاوہ سلمان علی آغا کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔سلمان علی آغا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے انہوں نے 4224 رنز بنائے اور 88 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔قومی ٹیم کے آلراؤنڈر اسپنر باؤلر محمد نواز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،وہ انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کیا گیا تھا۔


قومی ٹیم کا اسکواڈ:


بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگا۔


Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team for the two-Test series between Pakistan and Sri Lanka has been announced. Pakistan Cricket Board chief selector Muhammad Waseem has announced the 18-member squad for the two-Test series against Sri Lanka, while league spinner Yasir Shah has returned to the squad for the long-running game.


The national team will be led by Babar Azam. The 18-member squad includes four fast bowlers, three openers, four middle-order batsmen, two spinners and two wicket-keepers. Yasir Shah has also been included in the national squad. Salman Ali Agha has also been included in the national team. Salman Ali Agha has had the best performance in domestic cricket. He has scored 4224 runs and taken 88 wickets. All-rounder spinner bowler Muhammad Nawaz has also been included in the national team. He was ruled out of the Test series against Australia due to injury.



National team squad:


Babar Azam (captain), Mohammad Rizwan (vice-captain, wicket-keeper), Abdullah Shafiq, Azhar Ali, Fahim Ashraf, Fawad Alam, Haris Rauf, Hassan Ali, Imam-ul-Haq, Mohammad Nawaz, Naseem Shah, Noman Ali, Salman Ali Agha, Sarfraz Ahmed (wicket keeper), Saud Shakeel, Shaheen Shah Afridi, Shaun Masood and Yasir Shah. The training camp of the National Test Squad will start from June 26 in Rawalpindi. The national squad will leave for Sri Lanka on July 6.



74 views0 comments