• 24newspk

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے انوکھا ریکارڈ قائم کر لیا


لاہو(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں ملتان سلطانز سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

ملتان سلطانز نے 10 میچوں میں سے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پی ایس ایل کی تاریخ میں رقم قائم کر دی۔ ملتان سلطانز کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز نے 10 میں سے ایک میچ جہت کر کسی بھی ایڈیشن میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔


کراچی کنگز نے ایک فتح حاصل کی وہ بھی لاہور قلندرز کے خلاف جیتا تھا،۔دوسری طرف ملتان سلطانز نے ایک میچ ہار ا وہ بھی لاہور قلندرز کے ہاتھوں۔اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے پاس تھا پچھلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میچ جیتے تھے۔


پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز پہلی پوزیشن پر قائم ہے دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر پشاور زلمی ،چوتھے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔

44 views0 comments