24newspk
پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز نے پی سی بی کو اہم پیشکش کردی

لاہور(24نیوز پی کے )نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان میں شائقین کرکٹ بہت مایوس ہوئے ،نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے بنا پر اچانک دورہ ختم کر دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے دورہ ملتوی کرنے حرکت پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید ہو رہی ہے دنیا ئے کرکٹ کے لیجنڈز نے بھی نیوزی لینڈ کے اس اقدام پر افسوس کیا ،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ویڈیو پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا ان کے علاوہ کرس گیل نے پاکستان آنے اعلان کیا ۔
پاکستان کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کے لیے پی ایس ایل کی تینوں بڑی فرنچائزز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔تینوں فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کہا کہ بین ڈنک سمیت لاہور قلندرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔