24newspk
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلی جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان کا بیان

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو پہلی دفعہ شکست دے دی۔میچ جیتنے کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار جیت کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسا میری کپتانی میں ہوا جس پر فخر ہے ۔راشد خان نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان سے کافی قریب آ کر میچز ہار جاتے تھے لیکن آج کی جیت ہمارے ملک کے لیے قابل فخر ہے ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز افغانستان کے باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 92 رنز بناسکی۔پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے18 رنز بنائے ان کے علاوہ سائم ایوب 16, طیب طاہر 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان نے حدف اٹھارویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 38 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔