• 24newspk

پاکستان سے ہارنے کے بعد ہماری ٹیم کو بہت تکلیف ہوئی،اصغر افغان کی ورلڈ کپ کے بیچ میں ہی ریٹارمنٹ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی 20 ایونٹ یو اے ای میں کامیابی سے جاری ہے، ایونت میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو شائقین کرکٹ نے خوب انجوائے کیا اس کے بعد پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی بڑا دلچسپ میچ ہوا اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر میچ جیتا ۔اصغر افغان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ہمیں بہت دکھ ہوا کس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے جاری ورلڈکپ میں اچانک ریٹائیرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اصغر افغان نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف افغانستان کے دوسرے میچ کے بعد کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی جس کے بعد اصغر افغان نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔اصغر افغان کا کہنا ہے کہ میں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ چھوڑ کر اپنی ریٹائیرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ آپ افغانستان کرکٹ کو کیوں چھوڑ رہے ہیں تو اصغر افغان کا کہنا تھا کہ کئ لوگ مجھ سے یہ بات پوچھ رہے ہیں لیکن میں یہ بتانے سے قاصر ہوں۔

واضح رہے اصغر افغان اپنی کپتانی میں افغانستان کو بہت سی اہم فتوحات دلوائ ہیں۔اصغر افغان 81.73 فیصد میچ وننگ کے ساتھ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔

64 views0 comments