• 24News pk

پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا


لاہور۔3جنوری (24 نیوز پی کے):پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینزنے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے،حیدر علی 64 اور ذیشان ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،حسین طلعت 44 اور عماد بٹ چھ گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے،نیوزی لینڈ اے کے ایس بی کین نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری جانب232 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 130 رنز پر آ ئوٹ ہوگئی،سپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رئوف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،رائس ماریو 48 رنز بناکر نمایاں رہے،پاکستان شاہینز کی ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہی کھیلے گی،پاکستان شاہینز اب تک کھیلے گئے چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے دو میں فتح حاصل کرچکی ہے،پاکستان شاہینز کو سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

12 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved